سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

 

لاہور (پبلک نیوز) پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سرفراز احمد کپتان برقرار تاہم احمد شہزاد اور عمر اکمل چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڑ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان ہوں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، اسپن باولنگ آل راونڈر محمد نواز اور بلے باز افتخار احمد کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

 

 

شاہین آفری ڈینگی اور حسن علی کمر میں درد کے باعث سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عابد علی، امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی شامل ہیں۔ مصباح الحق کے پہلے انتخاب میں جگہ بنانے والوں میں محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، عثمان شنواری کے علاوہ شاداب خان اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی جو کہ کراچی میں کھیلی جائے گی۔

 

دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کر دیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 

کراچی میں 27 ستمبر سے شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔ لاہور میں 5اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں صرف علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل کی نمائندگی کریں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں