پی سی بی نے سیزن 2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے

 

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2019-20 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیزن 2019-20 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔ کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر،  محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

 

واضح رہے کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

مینیجنگ ڈاریکٹر پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں۔ ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے۔ ہم پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں