پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

 

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کر لیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ کرکٹ ٹیم کے نئے کوچنگ اسٹاف کے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے اشتہار جلد جاری ہو گا۔

 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا۔ کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار اراکین پر مشتمل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں