سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور رہیں گے۔ بہت افسوس کی بات ہے ایک واقعہ کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہو رہا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ پاکستان کے لیے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان کے ہمراہ احسان مانی نے پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ وہ قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور رہیں گے۔ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک واقعہ کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہو رہا ہے۔

 

 

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔ ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا کسی بھی کپتان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جو غلطی کی اس کی سزا مل گئی اور سزا پوری بھی ہو گئی۔ اب آگے بڑھنا ہو گا اور جتنا ہو سکا پاکستان کے لیے اچھا کریں گے۔

 

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے اور سرفراز احمد وکٹ کیپنگ میں بھی دنیا کے ٹاپ کیپر ہیں۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں