ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے ساتھ آئندہ برس کا ٹیسٹ سیریز شیڈول جاری

 

پبلک نیوز: ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کے ساتھ آئندہ برس کے لیے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا 5 ہفتوں کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق چیمپیئن انگلینڈ کے ساتھ آئندہ برس کے لیے ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ  کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست کو لارڈز میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست 2020 کو  ٹرینٹ برج کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس کے بعد 3 ٹی ٹوئنئ  میچز میں سے پہلا مقابلہ اگلے سال  29 اگست کو لیڈز میں، دوسرا ٹی ٹونٹی مقابلہ 31 اگست کارڈف میں جبکہ تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 ستمبر 2020 کو ساؤتھ ہمپٹن میں منعقد ہوگا۔

 

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کے مطابق انگلینڈ  سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری کا موقع ملے گا۔ سیریز سے آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی اور آئندہ  4 برس میں تیسری دو طرفہ سیریز کا انعقاد پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرے گا۔

 

واضح رہے کہ نگلینڈ کرکٹ ٹیم سال 2022 میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔ جوابی سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں