پی سی بی ایوارڈ شو، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حسن علی کو ملا

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈزسے نواز دیا۔ حسن علی، محمد عباس اور بابراعظم بہترین کرکٹرز کے ایوارڈز لے اڑے۔ فہیم اشرف بہترین ایمرجنگ پلیئرقرارپانے پر خوشی سے نہال نظر آئے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایوارڈ تقریب میلہ کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں حسن علی، بابراعظم اور سرفراز احمد نے میلہ لوٹ لیا۔ بیسٹ پلیئر آف دی ٹی ٹوئنٹی بابراعظم قرار پائے، یہ اعزاز انہوں نے شاہد آفریدی سے وصول کیا۔

 

بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حسن علی نام لگ گیا، جبکہ بیسٹ ٹی ٹوئنٹی ویمن پلیئرجویریہ خان، بیسٹ ون ڈے ویمن کرکٹر کا ایوارڈ ثناء میر نے اپنے نام کر لیا۔

ایوارڈز تقریب میلہ میں بہترین بیسٹ ویمن بسمہ معروف اور بہترین بولر ڈیانا بیگ، وکٹ کیپر سدرہ نواز جبکہ بلائنڈ کرکٹر آف دی ایئر عامر اشفاق اور ڈس ایبلڈ کرکٹر آف دی ایئر رہے۔ بیسٹ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر رانا فہیم اشرف جبکہ سال کی بہترین ابھرتی ہوئی خاتون کرکٹرز کا اعزاز ڈیانا بیگ نے حاصل کیا۔

سرفراز احمد نے اسپیشل آﺅٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈ بورڈ حاصل کیا جوکہ انہوں نے چیئرمین نجم سیٹھی سے وصول کیا۔ شان مسعود نے بیسٹ بیٹسمین آف دی ایوارڈ جیتا، بیسٹ بولر ڈومیسٹک کرکٹ اعزاز چیمہ قرار پائے جب کہ بیسٹ ڈومیسٹک وکٹ کیپر کا ایوارڈ کامران اکمل کے حصے میں آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سجائی گئی اس تقریب میں کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب کراچی میں پی سی بی کی سالانہ ایوارڈ تقریب بڑے سٹارز کے بغیر سونی سونی سی دکھائی دی، شعیب ملک، محمد عامر، اظہر علی اور تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ ایوارڈز تقریب میں سینئرکرکٹرز شرکت نہ کرپائے۔ کوئی بیرون ملک ہونے کے سبب تقریب کو چار چاند نہ لگا سکا تو حفیظ بورڈ کے ساتھ تنازعہ کے باعث شرکت سے محروم رہا۔

 

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے ناخوش محمد حفیظ نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کی بجائے فیملی کے ساتھ سیروتفریح کرنے کو ترجیح دی۔ کرکٹ ناقدین کے مطابق پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ کا تقریب میں شرکت نہ کرنا سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے خلاف خاموش احتجاج ہے۔ تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے نجی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کی تو محمد عامر اور اظہرعلی بھی بیرون ملک ہونے کے باعث تقریب کا حصہ نہیں بن پائے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں