بھارت، پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنا چاہتا تھا: چیئرمین پی سی بی

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہماری پی ایس ایل کو تباہ کرنا چاہتا تھا مگر ایسا نہ ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا سب کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے  پڑوسی ملک بھارت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  کہا انڈیا نے پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

 

احسان مانی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔ جس کے لیے تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ مجھے کراچی کے کراوڈ نے سرپرائز کیا، دو لاکھ سے زائد شائقین میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے۔

 

پی سی بی چیئرمین نے بتایا کہ پی ایس ایل میں شامل انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی کم کی جائے کیونکہ ہم کراچی شہر کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے ان کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کرانا ہمارا عزم تھا۔ پی ایس ایل کے میچز کے انتظامات کیلئے پی سی بی نے بہت محنت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور انتظامیہ نے میچز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ڈی جی رینجرز اور سندھ حکومت نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں