پی سی بی آئین تبدیل، قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ پی ایس ایل ٹیموں کی کوچنگ نہیں کر سکے گا

 

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں تبدیلی کے بعد اہم  فیصلہ کر لیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ پی ایس ایل ٹیموں کی کوچنگ نہیں کر سکے گا۔ پی سی بی اور مصباح الحق میں تا حال پی ایس ایل کوچنگ قانون پر اختلافات جاری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں تبدیلی کے بعد اہم  فیصلہ کر لیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ پی ایس ایل ٹیموں کی کوچنگ نہیں کر سکے گا۔ قومی ٹیم کے ممکنہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل فرنچائزز میں بطور کوچ تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو پشاور زلمی، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا چاہتی ہیں۔ پی سی بی میں بطور ہیڈ کوچ درخواست جمع کرانے کے بعد مصباح الحق اور پی سی بی میں تا حال پی ایس ایل کوچنگ قانون پر اختلافات جاری ہے۔ پی سی بی آئندہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ڈومیسٹک کوچنگ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں