محسن حسن خان پی سی بی کیلئے دردِ سر بن گئے

لاہور (پبلک نیوز) سربراہ کرکٹ کمیٹی محسن حسن پی سی بی کے لیے دردِ سر بن گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے متنازعہ بیانات پر محسن حسن کو نوٹس جاری کر دیا۔ کرکٹ کمیٹی کے لیے ان کے متبادل پر بھی غور شروع کر دیا گیا۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کی نوکری مشکل میں پڑ گئی۔ محسن خان کا مزید کوئی متنازع بیان ان کی کرکٹ کمیٹی سے چھٹی کا سبب بن سکتا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سابق کرکٹر کی طرف سے دئیے گئے بیانات سے سخت ناخوش ہیں۔

پی سی بی نے محسن خان کو متنازعہ بیانات پر نوٹس جاری کر دیا۔ محسن خان کو آئندہ صرف کرکٹ کمیٹی کے امور پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بورڈ نے مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے محسن خان کے متبادل کے لیے مشاورت اور نئے امیدوار کی تلاش شروع کر دی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں