پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے پر بھارت کو سزا نہیں دی جائیگی: آئی سی سی

دبئی (پبلک نیوز) بھارت کو پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے پر سزا نہیں دیں گے۔ آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کا کیس خارج کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے ڈسپیوٹ پینل نے پاک بھارت کرکٹ تنازعہ پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ تین روز کی سماعت اور دونوں اطراف سے زبانی اور تحریری دلائل کے بعد ڈسپیوٹ پینل نے پی سی بی کے بی سی سی آئی کے خلاف دعویٰ کو مسترد کر دیا ۔ آئی سی سی کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلہ کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جاسکتی۔

2014 میں پاکستان نے بگ تھری کے لیے بھارت کی مشروط حمایت کی تھی جس کے نتیجے میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں طے پایا تھا کہ 6 باہمی کرکٹ سیریز کھیلی جائیں گی جن میں سے 4 سیریز کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی۔

معاہدے اور بار بار کے مطالبے کے باوجود بھارت نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا جس سے پاکستانی کرکٹ بورڈ کو نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں