پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈربن ون ڈے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

‏لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈربن ون ڈے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار، ترجمان کے مطابق پی سی بی نے نسل پرستی کے کسی بھی نظریہ کا کبھی ساتھ نہیں دیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ واقعہ کھلاڑیوں کی اخلاقی تربیت کی اہمیت کواجاگرکرتاہے۔ ‏مستقبل میں ایسےناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے کھلاڑیوں کی اخلاقی تربیت یقینی بنائیں گے۔

‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سرفراز احمد معتبر کھلاڑی ہیں۔ تاہم دل دکھا دینےوالا بیان قبول نہیں کیا جائے گا۔ ‏پی سی بی کو یقین ہے واقعہ جنوبی افریقہ کےخلاف سریز پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں