پی سی بی پری سیشن ٹریننگ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آغاز

 

لاہور (پبلک نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی پری سیشن ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ تربیتی کیمپ 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔ آج اور کل کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ پری سیشن کیمپ میں 19 کھلاڑی شریک ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی پری سیشن ٹرینگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگیا۔ پری سیشن کیمپ 20 جولائ سے 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 20 اور 21 اگست کو کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

 

پری سیشن کیمپ میں 19 کھلاڑیوں نے تاحال رپورٹ کر دیا ہے۔ کیمپ کمانڈر مصباح الحق کو کپتان سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، اسد شفیق اور حارث سہیل، شان مسعود،محمد رضوان، عثمان شنواری، فخر زمان، امام الحق، وہاب ریاض، عابد علی، افتخار احمد، ظفر گوہر، بلال آصف، آصف علی اور میر حمزہ  نے رپورٹ  کر دیا ۔

 

واضح رہے کہ حسن علی اپنے نکاح کے باعث 26 اگست، شاداب خان 22 اگست کو دوست کے نکاح کے بعد اور اظہر علی 24 اگست کو رپورٹ کریں گے.

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں