پی سی بی نوجوانوں کی تربیت کے لئے متحرک، ہائی پرفارمنس کیمپ پیر سے شروع ہوگا

پبلک نیوز(کرارہمایوں) پی سی بی نوجوانوں کی تربیت کے لئے متحرک قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کیمپ پیر سے شروع ہوگا۔ کیمپ میں شریک 17 کھلاڑی کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ کوچز کی رپورٹ کی روشنی میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق چھ ہفتوں پر مشتمل کیمپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 22 جولائی سے شروع ہونے والا پہلا حصہ عید سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ جبکہ کیمپ کا دوسرا حصہ عید کی چھٹیوں کے بعد شروع ہو گا۔

 

سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز پی سی بی علی ضیاء کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔ ایشیاکپ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرنے کے لیے جونیئر سلیکشن کمیٹی بھی کیمپ میں موجود ہوگی۔

 

علی ضیاء کا مزید کہنا ہے کہ ریجنل اکیڈمیز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں طلب کرنے پر غور کررہے ہیں۔ کیمپ میں روحیل نذیر، حیدر علی، عباس آفریدی، اختر شاہ، عامر علی اور باسط علی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں فہد منیر، عرفان نیازی، محمد حارث، محمد عامر، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ قاسم اکرم، صائم ایوب، شیراز خان، نیاز خان اور خیام خان بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں