معافی تلافی کے باوجود سرفراز پر پابندی، آئی سی سی نے خود ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں

لاہور (پبلک نیوز) کپتان سرفراز احمد کو افریقین کھلاڑی پر فقرہ کسنا مہنگا پڑ گیا۔ معافی کے باوجود 4 میچز کے لئے معطل کر دیا گیا مگر آئی سی سی نے فیصلہ سناتے ہوئے خود ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 4 میچز کے لئے معطل ہوگئے لیکن یہ ایشو ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آئی سی سی کے دوہرے معیار نے معاملے کو مزید طول دے دیا۔

 

ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان سرفراز کے جنوبی افریقا کے آل راونڈر فلیک وائیو پر جملے کسے۔ لیکن بعد میں صلح میں پہل کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی۔

 

پی سی بی نے بھی سرفراز کے اس رویہ پر کھلاڑیوں کی تربیت کا اعلان کیا مگر آئی سی سی نے انتہائی سخت رویہ اختار کرتے ہوئے سرفراز کے خلاف فیصلہ سنا دیا جو خود آئی سی سی کے نسلی تعصب کے ضابطہ اخلاق کی شق 4 اعشاریہ 3 کے خلاف ہے۔

 

اب دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی اس نئے محاذ پر آئی سی سی کو غلطی کا احساس دلائے گا یا پھر یہ صرف زبانی جمع خرچ ہی ثابت ہوگا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں