پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ، روپے کی قدر میں بہتری،ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان جاری رہا۔ کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب روپے کی قدر میں بہتری آ گئی، ڈالر ایک بار پھر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 13پیسے سستا ہوگیا۔ جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 123.92روپے سے کم ہو کر 123.80روپے کا ہوگیا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں