پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوئی گیس کی نا دہندہ نکلی

پشاور (پبلک نیوز) پی ڈی اے کے ذمہ محکمہ سوئی گیس کے 9 لاکھ 52 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ سوئی گیس بقایا جات کے لیے خط بھی لکھ چکا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی اے کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کیے جانے کے باعث بی آر ٹی انڈر پاس سے گیس پائپ لائن نہ ہٹائی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوئی گیس کی نا دہندہ نکلی۔ محکمہ سوئی گیس کے پی ڈی اے کے ذمہ 9 لاکھ 52 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ سوئی گیس ہشت نگری بی آر ٹی اسٹیشن کے نیچے پائپ لائن کی منتقلی کے لیے فنڈز مانگ چکا ہے۔

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کر دیا تھا کہ گیس پائپ لائن کی منتقلی کے لیے 19 لاکھ 37 ہزار روپے درکار ہیں، محکمہ سوئی گیس نے پی ڈی اے سے اضافی فنڈزگزشتہ ماہ 30 مارچ تک مانگے تھے۔

دوسری جانب اگر بات کی جائے بی آر ٹی منصوبے کی تو پی ڈی اے کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث گیس پائپ لائن نہیں ہٹائی جاسکی، محکمہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن ہٹانے کے لیے پی ڈی اے سے 19 لاکھ روپے کے فنڈز مانگے گئے تھے جو کہ فراہم نہیں کیے گئے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں