پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا

لاہور(طاہرعمران) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کیلئے اقدامات تیز کر دیئے، لاہور چئیرنگ کراس پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا اور حکومت کو شدید ہدف تنقید بنایا گیا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کیلئے اقدامات تیز کر دیئے۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب نے لاہور چیئرنگ کراس پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پیپلزپارٹی جیالوں کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سے پیپلزپارٹی جھکنے والی نہیں۔ جمہوری دور میں آمریت کی جھلک عیاں ہے۔

پیپلز پارٹی جیالوں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ حکومتی بجٹ عوام دشمن ہے، اسے آئی ایم ایف نے مرتکب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنائے رکھا جبکہ پیپلز پارٹی نے ابھی احتجاج کا آغاز ہی کیا ہے تو حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں