حکومت کے 100 روز پلان میں میرٹ کا قتل عام ہوا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ نواز کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹے منڈیٹ سے آنے والی حکومت عوام کی ترجمانی نہ کرے۔ حکومت کے 100 روز پلان میں میرٹ کا قتل عام کیا گیا۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کہنا تھا کہ کہ جھوٹے منڈیٹ سے آنے والی حکومت عوام کی ترجمانی نہ کرے۔ عمران خان کی پریس کانفرنس میں سو جھوٹوں کو چھپانے  کے لیے مزید سو جھوٹ بولے جائیں گے لیکن عوام اب آپ کے جھوٹوں پر نہیں آنے والی ہے۔

 

حکومت کے 100 روز پلان میں میرٹ کا قتل عام کیا گیا۔ لوگوں کے سے ان کا روزگار چھینا گیا۔ موجودہ حکومت قرض کے سوا کوئی اور معاشی پالیسی نہیں دے سکی۔ عمران خان کا اونٹ پر بیٹھ کر سعودی عرب جانے کا معجزہ ہوا۔ ان ہی دورہ حکومت میں 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کی سواری ایجاد ہوئی۔ حکومت وقت نے ملکوں ملکوں بھیک مانگ کر قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں