صوبائی وزراء کے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی

لاہور(ادریس شیخ) پنجاب میں وزراء کے ماتحت محکموں کی کاگردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار، وزرا کے ماتحت اداروں کی ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں کارگردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔

 

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزراء کے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، رپورٹ میں بیس سے زائد وزراء کے ماتحت محکموں کی کاگردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ماتحت محکمہ صحت 33 فیصد، عبدالعلیم خان کا محکمہ بلدیات 21ر فیصد،وزیر ویمن ڈویلپمنٹ 22 فیصد اور وزیر اسپیشل ایجوکیشن کا محکمہ ستائیس27 فیصد ترقیاتی فنڈز استعمال کر سکے۔

 

صوبائی وزیر انسانی حقوق اور صوبائی وزیر اوقاف کے محکموں کو نہ کوئی فنڈ ملا نہ استعمال ہوا، صوبائی وزیر کامرس، وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر ہاؤسنگ نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 238 ارب مختص کیے گئے، 156 ارب جاری اور 91 ارب استعمال ہوسکے۔ صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں