صوبائی وزراء کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ تیار

لاہور(ادریس شیخ) صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی، وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، پنجاب حکومت کا ایک بھی صوبائی وزیر مکمل ترقیاتی فنڈز استعمال نہ کر سکا۔ رپورٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

 

صوبائی وزراء کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی، تمام وزراء مکمل ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں ناکام رہے، ذرائع کے مطابق اکنامک افیئرز کے وزراء 44 ارب 61 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے میں ناکام رہے جبکہ وزیر ماحولیات محمد رضوان نے 90 کروڑ روپے میں سے صرف 17 لاکھ روپے خرچ کیے۔ وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے 22 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 88 لاکھ روپے استعمال کیے اور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے 20 ارب کے ترقیاتی فنڈز میں سے 14 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے۔

 

ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن کے تین وزراء بھی تعلیم کا مکمل ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام رہے، صوبائی وزراء رواں ماہ تک 1کھرب 93 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے 74 ارب روپے استعمال کرنے میں ناکام رہے۔ صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں