سابق حکومت خزانہ میں کچھ نہیں چھوڑ کر گئی: چوہدری پرویز الہیٰ

ریاض(ذکا محسن) چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے وہ پاکستان کے بگڑے حالات کو سدھارنے کی کوشش میں ہیں، اوورسیرز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے کام کیا ہے۔

 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر جٹ کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، اس موقعہ پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو سابق حکومت خزانے میں کچھ چھوڑ کر ہی نہیں گئی۔

 

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ تقریب کے میزبان چوہدری نذیر جٹ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہتر مواقعے فراہم کیے جائیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں