پشاور بی آر ٹی منصوبہ، تحریک انصاف حکومت کی بڑی ناکامی

پشاور (پبلک نیوز) دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پشاوربی آر ٹی منصوبہ کٹھائی میں پڑ گیا۔ کے پی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے اداروں کے 2سربراہوں کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاوربی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، ناقص منصوبہ بندی، صوبائی حکومت کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی، 2افسروں کو معطل کر دیا۔ صوبائی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹادیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ جو افسر کام کرے گا وہی ہمارے ساتھ چلے گا۔

منصوبہ کا ڈیزائن غلط اور جلد بازی میں بنایا گیا۔ ڈیڑھ سال سے تاخیرکا شکار منصوبے میں بار بار تبدیلیاں حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں