پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد جہنم واصل

پشاور (پبلک نیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ اور آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 پولیس کے مطابق حیات آباد فیز سیون میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران گھر کے اندر سے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ٹی ایس کا ایک جوان قمر عالم شہید ہوگیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق رات گئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ سی سی پی او کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جسے مکمل کرنے میں مزید کچھ وقت لگے گا، جائے وقوعہ کے اطراف کا ایریا کلیئر کروا لیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے دستے بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ بعد میں کور کمانڈر پشاور لیفٹنیننٹ جنرل شاہین مظہر بھی موقع پر پہنچے اور آپریشن کا معائنہ کیا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق عمارت میں 3 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 14 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی جاری ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں