پشاور: انسداد پولیو مہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

پشاور (پبلک نیوز) پشاور میں پولیو ویکسین کے خلاف مبینہ ڈرامہ فلاپ، ویڈیو نے سازش کا پردہ چاک کر دیا۔ بچوں کو جان بوجھ کر بیمار بننے کا کہا گیا۔ انسداد پولیو مہم ناکام بنانے کے لیے افواہ پھیلائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پولیو مہم کے خلاف سازش کی گئی اور زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے مکار شخص کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔

 

بچوں کے بیہوش ہونے کی جعلی ویڈیو بنائے جانے کا منظر خوش قسمتی سے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا کہ کس طرح بچوں کے محفوظ مستقبل کا دشمن شخص بچوں کو جان بوجھ کر بیڈ پر لیٹ جانے کا کہہ رہا ہے، پوری منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کو بے ہوش ہونے کا کہا جا رہا ہے۔

مکار شخص وائرل ویڈیو میں پولیو سے بچاؤ کے قطروں اور پولیس کے خلاف  بھی پراپیگنڈہ کرتا رہا۔ پولیس نے پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے اور سادہ لوح شہریوں کو دھوکے میں رکھنے والے مکار شخص کو قانون کی گرفت میں لیتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

 

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں، بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت تھی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں