پشاور زلمی نے تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پبلک نیوز: پشاور زلمی نے تیسری بار پی ایس ایل کے فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔دوسرے ایلیمینیٹر میں زلمی نے دفاعی چمپئن یونائیٹڈ کو48رنز سے شکست دی۔ شاندار بلے بازی کے باعث  کامران اکمل پھر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینٹر میں زلمی نے یونائیٹڈ کو48 رنز سےہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمدسمیع کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ کامران اکمل اور امام الحق نے زلمی  کو 135 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ پولارڈ اور ڈیرن سیمی کی جارحانہ بلے بازی نےزلمی کا ٹوٹل 214 رنز تک پہنچادیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 166 رنزپر ہی ڈھیر ہو گئی۔ والٹن کے 48 اور فہیم اشرف کے تیز تر 31 رنز بھی دفاعی چمپئن کو شکست سے نہ بچا سکے۔ حسن علی اور جورڈن نے تین تین شکار کیے۔

احمد علی کیف  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں