پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی

پبلک نیوز: آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کو 146 رنز سےشکست دے دی۔ چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم 287 کے تعاقب میں 140 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ نیتھن لیون مین آف دی میچ ٹھہرے۔

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی۔

میچ کے آخری روز بھارت نے 112 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان پر اننگز دوبارہ شروع کی تو پانچ کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 28 رنز ہی بنا سکے۔ ہانوما ویہاری 28، رشب پانت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اومیش یادیو 2، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے تین، تین جبکہ ہیزلی وڈ اورکمنس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔  آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 326 اور دوسری میں 243 رنز بنائے تھے۔ جبکہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283 اور دوسری میں 140 رنز بناسکی۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں