علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست مسترد

اسلام آباد(پبلک نیوز) علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے کہا یہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں، وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کر سکتے ہیں، یہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے وہ تعیناتی کرسکتے ہیں۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، جس میں وکیل نے مؤقف اپنایا، علی جہانگیر سول سرونٹ نہیں ہے یہ تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے یہ سیاسی تعیناتیاں ہیں۔ وزیراعظم کسی کو بھی تعینات کرسکتے ہیں۔

سماعت کے دوران وکیل نے کہا علی جہانگیرکے خلاف نیب ریفرنس چل رہا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ یہ عدالت پارلیمنٹ کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، نئی حکومت آئی ہے وہ اس معاملے کو دیکھے گی، عدالت کا کہنا تھا یہ ایگزیکٹیو کا اختیار ہے تو چیف ایگزیکٹیو نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی لگایا ہو گا، جس پر عدالت نے علی جہانگیرصدیقی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں