فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے، فریال تالپور کی شہداد کوٹ اور ضلع لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں۔

 

آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت فریال تالپور کو نااہل قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے درخواست جمع کرا دی، اس موقع پر پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کرپشن جانے اور نیب جانے، فریال کی جائیداد سامنے آئی ہے جس کے خلاف ہم نے درخواست جمع کرائی ہے، جب بلاول کے اکاؤنٹ میں چوری کا پیسہ آرہا تھا تب منع کیوں نہیں کیا۔

 

رکن اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ اب فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریال تالپور جعلی اکاونٹس منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں، انہیں اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں