محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے تاریخ ساز معاہدوں، ریکارڈ سرمایہ کاری کی توقع ہے: وزیر پیٹرولیم

پبلک نیوز (اسلام آباد) وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں سعودی حکومت کی شرکت کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ والہانہ مذہبی لگاو کی وجہ سے  پاکستان کا دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

 

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گوادر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے بڑی ریفائنری کا قیام بھی ہو گا۔ محمد بن سلمان کی آمد پاکستان میں بہار کا اعلان ہے۔ ترقی کے سفر میں سعودی حکومت کی شرکت کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ والہانہ مذہبی لگاو کی وجہ سے  پاکستان کا دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

 

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی شاہی خاندان کے لیے بے پناہ عقیدت کا جذبہ رکھتے ہیں۔  پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت  سفارتی محاذ پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حکومت، سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پائیدار بنیادوں پر استوار ہیں۔ سعودی ولی عہد کے دورہ سے ان دو طرفہ تعلقات میں وسعت آئے گی۔ پاکستانی معیشت کو بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں تقویت دی جا سکے گی۔ سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں