پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے تیاری مکمل کر لی، ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز) یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان، ذرائع

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 85 پیسے اضافے کا امکان جبکہ مٹی کے تیل بھی 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔  اوگرا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری 30 اکتوبر کو وزارت خزانہ کو ارسال کریگا۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں