نئے سال پر حکومت کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا سال کے آغاز پر عوام کو بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مٹی کا تیل 52 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 16 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ لائٹ دیزل کی نئی قیمت 75 روپے 28 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج نصف شب سے ہو گا۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں