"پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی، آئی ایم ایف معاہدہ، آئندہ بجٹ چیلنج بن چکے ہیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی پبلک نیوز سامنے لے آیا۔ کابینہ ارکان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی، آئی ایم ایف معاہدہ اور آئندہ بجٹ بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کے اراکین کو سستے رمضان بازروں کے معائنہ کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازاروں میں اشیا کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ سستے بازار عوام کی سہولت کیلئے بنائے گئے جو نظر بھی آنی چاہیے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ملک میں کیاروبار کا پہیہ چلے گا۔ کابینہ ارکان نے یوٹیلیٹی سٹورز کے خلاف شکایات کیں، سبسڈی دے دی لیکن بعض اشیا دستیاب نہیں۔

بعض وزرا نے اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی، آئی ایم ایف معاہدے اور آئندہ بجٹ بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔ عوامی رابطے مضبوط بنا کر قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں