پی ٹی آئی حکومت کا عوام کیلئے عید پر تحفہ، ڈیزل اور پیٹرول مزید مہنگے کر دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کی عید سے قبل عوام کو مہنگائی کی عیدی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 4روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 4روپے26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

مٹی کا تیل بھی 1روپیہ 69 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 94 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 98 روپے 40 پیسے ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 94 پیسے بڑھ کر 88 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں