بیگم کوٹ: لاکھوں مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپائر اشیا پکڑی گئیں

لاہور (پبلک نیوز) فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی جعل سازی کی کو شش ناکام بنا دیا۔ لاکھوں مالیت کی کھانے پینے کی ایکسپائر اشیا پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ 76 ہزار سے زائد ایکسپائر اشیاء برآمد کر لیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں کاروائی کی گئی۔ ایکسپائر اشیاء میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین، اور کافی جار شامل ہیں۔

غیر ملکی برانڈز کے 1 لاکھ 98 ہزار جوسز کے پیکٹس، 9 لاکھ کے قریب کافی کے زائد المعیاد پیکٹس اور جارز بھی پکڑے گئے جنہیں تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں