فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج

پبلک نیوز: فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں ہے۔ منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ، 10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیئے گئے۔

 

فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے قریب ٹال آتش فشاں فعال ہوگیا، آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 10 ہزار افراد کو عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

آتش فشاں کے اردگرد کے علاقوں میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں، سکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ دھویں کے ساتھ ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں