فلپائن نے 15 سو ٹن وزنی کچرا کینیڈا کو واپس بھجوا دیا

پبلک نیوز: اپنا کچرا اپنے پاس رکھو، فلپائن نے سالوں پہلے کینیڈا کی جانب سے بھیجا جانے والا کئی ٹن وزنی کچرا کارگو میں لوڈ کر کے اسے واپس بھجوا دیا۔

 

فلپائن اور کینیڈا کے درمیان کئی سال سے جاری کچرا تنازع آخر کار حل ہو گیا۔ فلپائن نے 15 سو ٹن وزنی کچرا کینیڈا کو واپس بھجوا دیا۔ کچرے کی منتقلی اور اس کے ڈسپوزل کے تمام اخراجات بھی کینیڈا اٹھا رہا ہے۔

 

شمالی منیلا سے کارگو شپ میں کچرے سے بھرے 69 کنٹینر کینیڈا کے شہر وینکوور کی جانب روانہ کئے گئے ہیں۔

 

فلپائن کے صدر روڈریگو نے کہا تھا کہ اگر کینیڈا نے اس کچرے کو باضابطہ طور پر قبول نہ کیا تو اسے کینیڈا کی سمندری حدود میں پھینک دیا جائے گا۔ کینیڈا کی ایک فرم نے 2013 میں ریسائیکلنگ کرنے کی غرض سے کچرے کے درجنوں کنٹیرز فلپائن بھیجے اور یہ کچرا تب ہی سے فلپائن اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات میں رخنہ بنا ہوا تھا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں