ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول 1992 ورلڈ کپ کی طرح ہے: وسیم اکرم

کراچی (پبلک نیوز) کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی  یادیں ستائیس سال بعد دوبارہ تازہ ہو گئیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشن کی جانب سے 1992 ورلڈکپ کی یادگاری تصاویر کی نمائش کی گئی۔ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے یادگار لمحات کو پاکستانی فوٹوگرافر اقبال منیر نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا تھا۔ آسٹریلیا اور پاکستان میدان میں زبردست حریف تھے۔ کرکٹ ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے لئے ایک مشترک جنون رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ واحد ورلڈکپ تھا جس میں سفید گیند، کلر کٹ، ڈے اینڈ نائٹ میچز متعارف کروائے گئے۔ عمران خان نے پاکستان کو ایک بڑا ایونٹ جتوایا۔ وہ ابھی بھی پاکستان کے کپتان ہیں لیکن دوسرے کردار میں۔ وسیم اکرم کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول 92 ورلڈ کپ کی طرح ہے۔ ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے کھیلنا ہو گا۔ عامر کو ون ڈے میں وکٹیں نہیں مل رہی۔ عامر سینئر باؤلر ہے اسے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔ حسن، حسین اور آفریدی نوجوان باؤلرز ہیں۔ قومی ٹیم ہارے یا جیتے ہمیں انھیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں