اسلام آباد میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تصویری نمائش

اسلام آباد (حرا مصطفیٰ) وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں تصویری نمائش ہوئی۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلائی گئی اور بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں یوم پاکستان کی بہت اہمیت ہے۔ یہ وہ دن ہے جس دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور پاکستان ایک الگ ریاست کے طور پر وجود میں آیا۔

نوجوان نسل کو یوم پاکستان کی اہمیت اور کس محنت سے پاکستان کو حاصل کیا گیا سے روشناس کرانے کے لیے تاریخ کے ان پرانے صفحوں کو ایوان قائد میں سجی تصویری نمائش کے ذریعہ ایک بار پھر دہرایا گیا۔

ہر تصویر گواہی دیتی دکھائی دی کہ بانئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، سرسید احمد خان، اور دیگر اہم شخصیات کا پاکستان کے خواب کو سچ بنانے میں بہت اہم کردار ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس تصویری نمائش سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک ہے۔ اسے دنیا کی کوئی بھی طاقت تا قیامت دنیا کے نقشے سے نہیں مٹا سکتی۔

پاکستان کی ترقی و کامیابی میں پوری قوم کو مل کر اپنا کردار نبھانا ہو گا تاکہ دشمن کی میلی آنکھ کبھی بھی اس عرض پاک کی طرف دیکھنے کی جرائت نہ کرے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں