فوٹو آف دی ایئر ایورڈ روتی بچی کی تصویر کے نام

پبلک نیوز: اپنے والدین کے ہمراہ غیر قانونی طور پر امریکا آنے والی تارکینِ وطن بچی کی روتی تصویر نے فوٹو آف دی ایئر' کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

 

امریکی میکسیکن سرحد پر چیکنگ کے دوران روتی بچی کی تصویر نے ورلڈ پریس مقابلے میں نیوز فوٹو آف دا ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ فوٹو گرافر جان مور نے ہنڈورس سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کی تصویر گزشہ سال جون میں اس وقت لی جب انہیں غیر قانونی طور پر امریکا آنے پر تحویل میں لیا گیا۔

 

ججز نے کہا کہ تصویر منفرد قسم کے نفسیاتی تشدد کو اجاگر کرتی ہے۔ تصویر شائع ہونے پر غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے والدین کو بچوں سے الگ کرنے کی پالیسی پر شدید تنقید ہوئی، یہاں تک ٹرمپ کے اہلِ خانہ نے بھی اس اقدام کی مخالفت کی، جس کے بعد ٹرمپ کو پالیسی تبدیل کرنا پڑی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں