پی آئی اے کا مالی نقصان کے باعث ٹوکیو کیلئے بند پروازیں بحال کرنیکا فیصلہ

کراچی (پبلک نیوز) مالی نقصان کے باعث ٹوکیو کے لیے بند پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ، جاپان کے دارالخلافہ کے لیے پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے آپریٹ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مالی نقصان کے باعث ٹوکیو کے لیے پروازوں بند کر دی گئی تھیں۔ پاکستان ایئر لائنز کی جانب سے ان کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بیجنگ کے راستے ٹوکیو کی پرواز پر بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے کم لوڈ کی وجہ سے جاپان کا آپریشن نقصان کے باعث معطل کیا گیا تھا۔ عجلت میں آپریشن کی بحالی سے دوبارہ مسافروں کی کم تعداد کا سامنا ہے۔ متعلقہ شعبے کی جانب سے بھی عجلت کے باعث ریونیو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کے لیے آپریشن دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں