وزن کم نہ کیا تو گراونڈ ہو سکتے ہیں

پبلک نیوز: پی آئی اے میں رہنا ہے تو اسمارٹ نظر آنا ہوگا۔ وزن کم نہ کیا تو گراونڈ بھی ہوسکتے ہیں۔ پی آئی اے نے وارننگ جاری کر دی۔

 

نہ فربی مائل جسامت، نہ ہی چلے گی غیر ضروری توند۔ پی آئی اے اسٹاف اب ہوجائیں ہوشیار۔ زائد وزن کے حامل اسٹاف کو لال بتی دیکھا دی گئی۔ غیر ضروری وزن نا قابل قبول قرار دیدیا گیا۔

 

یکم فروری سے وزن کی میعاد کو 30 پاونڈ سے گھٹا کر 25 پاونڈ مقرر کردیا گیا۔  وارننگ بھی جاری کردی گئی۔ وزن میں نظر آیا اگر ذرا بھی جہول تو اسٹاف ہوجائے گا گول۔ جنرل مینیجر پی آئی اے کی جانب سے فلائٹ میں ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں