'باکمال لوگ، لاجواب سروس' کراچی سے بہاولپور جانیوالی پرواز مسافروں کا سامان چھوڑ کر روانہ

کراچی (پبلک نیوز) باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، سفر آج، سامان کل، بہاول پور کے مسافر رل گئے۔ سامان نہ ملنے کے باعث بہاولپور ایئرپورٹ پرمسافروں کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے بہاولپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 588 مسافروں کا سامان کراچی میں ہی چھوڑگئی۔ مسافر بہاول پور پہنچے تو کئی گھنٹے تک اپنا سامان تلاش کرتے رہے، بعد میں معلوم ہوا کہ سامان کراچی ہی رہ گیا۔

سامان نہ ملنے پر بہاولپور ایئرپورٹ پرمسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ پرواز میں سوار 43 سے زائد مسافر سامان سے محروم رہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کاسامان کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 304سے بھیجا جائے گا۔ مسافروں کا سامان لاہور سے بذریعہ روڈ بہاولپور پہنچایا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں