پی آئی اے کی پرواز حادثے سے کا شکار، تمام مسافر محفوظ

پبلک نیوز: پنجگور میں پی آئی اے کی پرواز رن وے سے ہٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹائروں کو نقصان پہنچا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ٹائروں کی مرمت کے باعث پرواز کی کراچی واپسی میں تاخیر ہوگی۔

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ کراچی سے پنجگور جانیوالی پرواز پی کے 517 دوران لینڈنگ رن وے سے ٹکرا گئی۔ سی ای او نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ فلائٹ سیفٹی آپریشن کو واقع کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق رن وے سے ٹکرانے والا طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔ اس دوران تمام مسافر الحمداللہ محفوظ رہے اور گھروں کو جا چکے ہیں۔

لینڈنگ کے دوران ٹائروں کو معمولی نقصان پہنچنے کے باعث واپسی کی پرواز میں کچھ تاخیر متوقع ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا پی آئی اے کا عملہ واپسی کے مسافروں کا مکمل خیال رکھا رہا ہے اور جلد ہی واپسی پرواز روانہ ہو جائے گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں