شملہ پہاڑی کو سیاحتی مقامات میں ملکی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل

ایبٹ آباد (پبلک نیوز) شملہ پہاڑی کی تزئین و آرائش کے منصوبے نے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ شملہ ہل کی تزئین کے بعد سیاحوں کو ایک بہترین پوائنٹ میسر آنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شملہ پہاڑی کو سیاحتی مقامات میں ملکی سطع پر ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں انگریز دور میں جب شہر کی بنیاد رکھی گئی تو پہلے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میجر جیمز نے اسی پہاڑی کے دامن میں اپنی رہائش اختیار کی۔ بلند و بالا دیودار اور چیڑھ کے دیوقامت درخت قدرت کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔

ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات کو ماضی میں مسلسل حکومتی سطع پر نظر انداز رکھنے کے بعد سابقہ دور حکومت نے شملہ پہاڑی کی تزئین و آرائش کے لیے پندرہ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جس کے بعد شملہ ہل پر واکنگ ٹریک، جھولے، سیاحوں کے بیٹھنے کی اور جگہیں واش روم بنائے گئے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے شملہ ہل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں جس کے بعد اس فضا مقام کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بہترین سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں

شملہ ہل کی تعمیرو ترقی  کے بعد سیاحوں کو ایک بہترین پوائنٹ میسر آنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ یہاں کی سیر سے خوب مزے بھی کرتے  ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں