وزیراعظم عمران خان کا ایک دن میں تین شہروں کے دوروں کا پلان تیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل گوادر کا آج دورہ کریں گے، گوادر میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ تین سال میں تعمیرات مکمل ہو گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کا ایک دن میں تین شہروں کے دوروں کا پلان، وزیراعظم عمران خان کوئٹہ، گواردر اور کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ پہچیں گے۔ کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات بھی ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان آج دوپہر کوئٹہ سے گوادر پہچیں گے۔

 

وزیراعظم گوادر ائیر پورٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سی پیک مرحلے میں چین کی مدد سے تعمیر کیا جائے گا۔ گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو گرین فیلڈ ائیر پورٹ بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان گوادر بندہ گاہ کا بھی دورہ کریں گے۔ گوادر ایکسپو 2019 کا بھی دورہ کریں گے۔ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر72 اے ٹی آر، 300ائیر بس اے، بوئنگ 737 اور بوئنگ 747 طیارے مقامی اور انٹرنیشنل روسٹ کے لیے استعمال ہو سکیں گی۔ نیا انٹرنیشنل گوادر ائیر پورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ائیر ائیر ہورٹ ہو گا۔

 

وزیراعظم عمران خان کو گوادر پورٹ پر اب تک ہونے والی ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ گوادر کے بعد کراچی پہچیں گے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 30 مارچ کو کراچی میں بزنس کمونٹی سے خطاب اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

30 مارچ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی سے گھوٹکی پہچیں گے۔ وزیراعظم گھوٹکی میں ظہرانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 4 ہزار افراد کو ظہرانے کی دعوت دیدی گئی۔ وزیراعظم گھوٹکی میں خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم گھوٹکی سے لاہور پہچیں گے۔ لاہور میں دو ٹرینوں کا فتتاح بھی وزیراعظم کے پلان میں شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں