چھانگا مانگا میں درخت لگانے کے اہداف مکمل کر لیے گئے

لاہور (ادریس شیخ) وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرسبز بنانے کے ثمرات سامنے آ گئے۔ محکمہ جنگلات نے چھانگا مانگا میں توسیع اور درخت لگانے کے اہداف مکمل کر لیے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پنجاب میں درخت لگانے کے احکامات پر محکمہ جنگلات پنجاب نے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے سے چھانگا مانگا کی بحالی اور 1 کروڑ 59 لاکھ روپے سے درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا، پنجاب حکومت کی مانیٹرنگ ٹیم نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی ہے۔

 

مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکلپٹس، بیر، فراش سمیت تمام درخت بہترین طریقے سے لگائے گئے ہیں۔ 726 پودے فی ایکڑ کے حساب سے لگا کر 200 ایکڑ کا ہدف مکمل کیا۔

 

رپوٹ کے مطابق تمام درختوں کی بہترین دیکھ بھال کی گئی، رپورٹ میں درختوں کی اونچائی اور حجم بھی ثمر آور قرار دیے گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے یونٹ مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی  گئی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں