روزگار کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے: مشیر تجارت

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کی صنعتی پالیسی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے عوام کو نوید سنا دی۔

 

انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ کی 10 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ اسٹیل کی پیداوار حاصل کرنے کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 25 لاکھ ٹن ہے گزشتہ 5 سال کے دوران انٹرنیشنل اسٹیل میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

 

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت رزاق داود کا کہنا تھا کہ آئرن اینڈ اسٹیل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، انٹر نیشنل اسٹیل کی پیداوار سالانہ دس لاکھ ٹن پہنچنے پر خوشی ہے۔

 

اس موقع پر انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ چئیرمین کا کہنا تھا کہ اسٹیل کی مقامی پیداوار بڑھنے سے درآمدات میں کمی ہو گئی ہے حکومت کی صنعتی پالیسی کے فروغ سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں