ملک کی دولت لوٹنے والوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے: وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ آئی ایم ایف اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور شہباز شریف کی گرفتاری کے  معاملے پر گفتگوکی گئی۔ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گیٓ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ حکومت کے بیانیہ کو عوامی سطح پر بھر پور اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ ملک کی دولت لوٹنے والوں کو ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، گرین پاکستان اور کرپشن کے خلاف حکومتی کاوشیں اجاگر کرنے کی بھی ہدایت دی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں