وزیراعظم عمران خان کا سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہارِ تشویش

کراچی(پبلک نیوز) سندھ کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی، وزیراعظم نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے گرینڈ الائنس ڈیموکریٹک کے سردار علی گوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

 

سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی، وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ گھوٹکی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس رکن صوبائی اسمبلی سردارعلی گوہر کے بنگلے پر سیاسی بیٹھک ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سردار علی گوہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے علی گوہر مہر کی جانب سے صوبے کے دورے کی دعوت قبول کرلی اور وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔ جہاں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کیا۔

 

جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ممکنہ کارروائیوں اور سندھ کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔ فواد چوہدری کل تین روزہ دورے پر سندھ جا رہے ہیں، جہاں تحریک انصاف اور گرینڈ دیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ کی سیاسی شخصیات کو حکومتی کارروائیوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں