وزیراعظم نے کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

 

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح، کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ لاہور آمد پر وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے ملاقات کی۔ کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کیا۔ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

 

وزیراعظم نے اکنامک زون کا دورہ بھی کیا۔ ایچی سن کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ہی معاشی بحران دورہوگا۔ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کریں گے۔ انہوں نے قوم کو نوید سنائی کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل طور پرگاڑی تیار ہو گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن سے پیسہ بنانے والوں کا براحال ہوتا ہے، دنیا انسانیت کیلئے کام کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں